0
Saturday 15 May 2021 16:34

پنجاب میں لاک ڈاؤن 24 مئی تک بڑھانے پر غور

پنجاب میں لاک ڈاؤن 24 مئی تک بڑھانے پر غور
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں لاک ڈاؤن 16 مئی سے بڑھا کر 24 مئی تک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی سے بڑھا کر 24 مئی تک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم لاک ڈاؤن مزید بڑھائے جائے گا یا نہیں فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ و محکمہ صحت نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانے سے کافی حد تک معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12,530 ٹیسٹ کئے گئے، اب تک کل 4,813،940 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے 483 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں مزید 16 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور شہر میں اموات کی کل تعداد 3822 ہو چکی ہے، جبکہ صوبے بھر میں کورونا وائرس سے مزید 40 ہلاکتوں کے بعد اموات کی کل تعداد 9322 ہو چکی ہے، اور کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 283,524 ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 932660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش