0
Sunday 16 May 2021 11:52

اسرائیلی جارحیت بے غیرتی اور اسلام دشمنی کی دلیل ہے، قاری زوار بہادر

اسرائیلی جارحیت بے غیرتی اور اسلام دشمنی کی دلیل ہے، قاری زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء قاری محمد زوار بہادر نے لاہور میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مصروف نہتے نمازیوں پر اسرائیلی افواج کی دہشتگردی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 150 افراد کی شہادت، سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے اور ہزاروں گھروں کو تباہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علم برداروں کی نہتے مسلمان نمازیوں پر فائرنگ، آنسو گیس شیلنگ بے حسی، بے غیرتی اور اسلام دشمنی کی دلیل ہے۔
 
قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں جس دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کیا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے او آئی سی، عرب لیگ اور اسلامی ممالک کی جانب سے محض بیان بازی مظلوم فلسطینیوں کے خون سے غداری ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور اسلامی سربراہوں سے اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور امداد کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اسلامی ممالک کے سربراہوں سے مطالبہ کیا کہ اسلامی سربراہان مسجد اقصیٰ میں تشدد اور نہتے فلسطینی عوام کو اسرائیلی ظلم وستم سے محفوظ کرنے کیلئے اسلامی ممالک کی افواج کو فلسطین بھیجیں تاکہ دہشتگرد اسرائیل کو سبق سکھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کا فضائی حملہ اندھا دھند اور غیر ذمہ دارانہ ہے، فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی پُرتشدد کارروائیوں اور حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کتنی گھناونی بات ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری ہیں، نمازیوں پر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دینے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 932796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش