0
Sunday 16 May 2021 12:45

دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 33 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئیں

دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 33 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئیں
اسلام ٹائمز۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 12 ہزار کے قریب افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 31 لاکھ 88 ہزار 527 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 33 لاکھ 83 ہزار 853 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 82 لاکھ 97 ہزار 528 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 929 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 کروڑ 15 لاکھ 7 ہزار 146 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 99 ہزار 863 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 36 لاکھ 95 ہزار 916 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 59 لاکھ 97 ہزار 433 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 70 لاکھ 98 ہزار 620 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 70 ہزار 319 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 46 لاکھ 84 ہزار 77 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 34 ہزار 852 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 55 لاکھ 90 ہزار 613 ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 932808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش