0
Friday 21 May 2021 22:32

بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی دور حکومت کو بدترین قرار دے دیا

بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی دور حکومت کو بدترین قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت ہو ہدف تنقید بنالیا ہے اور مسلسل حکومت پر لفظی گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے عام آدمی کیلئے پی ٹی آئی دور حکومت بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان واحد ہیں جو مہنگائی کے خاتمے کے بجائے اس کا نوٹس لیتے ہیں، عمران خان کو مہنگائی کے مارے عوام کا احساس نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کے علاوہ اپنا کوئی ایک کارنامہ بتائیں؟ عمران خان ایسا منصوبہ بتائیں جس سے عوام کو فائدہ ہواہو۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان الزامات اور یوٹرن لینے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکے، ہم عمران خان کی کورونا پر اپنی نااہلی کا ملبہ ڈالنے کی کوشش ناکام بنائیں گے۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر پردہ ڈالنے سے حکومتی کرتوت چھپ نہیں سکتے اور نہ ہی بڑے کاروباری سیکٹرز کو مراعات دینے سے عام آدمی کی حالت بہتر ہوسکتی ہے، آج صورت حال یہ ہے کہ مہنگائی کا سامنا کرنے والے عام آدمی کی حقیقی اجرت کم ہوتی جارہی ہے اور ملک اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 933794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش