0
Sunday 23 May 2021 14:28

کراچی پریس کلب میں کورونا ویکسینیشن سینٹر کا قیام

کراچی پریس کلب میں کورونا ویکسینیشن سینٹر کا قیام
اسلام ٹائمز۔ کراچی پریس کلب کے اراکین کی سہولت کیلئے حکومتِ سندھ کے تعاون سے پریس کلب میں کورونا ویکسینیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کے تحت صحافی اور انکے اہلخانہ کراچی پریس کلب میں ویکسی نیشن کرا سکیں گے۔۔ صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی اور سیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے بتایا کہ کراچی پریس کلب میں ویکسینیشن سینٹر منگل 25 مئی سے کام شروع کر دے گا۔ ویکسینیشن سینٹر میں حکومتی پالیسی کے تحت صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو ویکسین لگائی جائے گی، جس کیلئے کراچی پریس کلب میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پریس کلب میں قائم ہونے والا ویکسینیشن سیںنٹر ایک ہفتہ کام کرے گا اور صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اراکین کلب ویکسینیشن کرا سکیں گے، جمعہ کے روز ویکسینیشن سینٹر بند رہے گا، تاہم ہفتہ اور اتوار کو کام کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اراکین پریس کلب ویکسین کیلئے اوریجنل شناختی کارڈ دکھا کر ویکسینیشن کرا سکیں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت حکومتی پالیسی کے تحت 30سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے اور 30 برس سے زائد عمر کے اراکین پریس کلب اور انکے اہلخانہ اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 934071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش