0
Monday 24 May 2021 17:18

کراچی میں کورونا کیسز ڈبل، اگلے 14 روز بہت اہم قرار

کراچی میں کورونا کیسز ڈبل، اگلے 14 روز بہت اہم قرار
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں نمبرز آف کورونا مریض ڈبل ہوگئے، ڈاکٹرز بتاتے ہیں کہ اگلے 14 روز بہت اہم ہیں، اگر اگلے 14 روز احتیاط کرلی تو دن بہتر ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، کورونا کے حوالے سے نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے حکومت کی جانب سے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت فیصلے کرتی ہے اور انتظامیہ عمل کرائے تو لوگ ناراض ہوتے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے عمل نہ کرایا جائے تو بھی لوگ ناراض ہوتے ہیں، سندھ حکومت کہہ رہی ہے کہ غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔ کورونا صورتحال کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ7 روز میں کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 12.7 فیصد رہی، حیدرآباد ضلع میں 10.8 فیصد کورونا پوزیٹو ریشو رہا ہے، 24 اپریل کے مقابلے میں اس وقت تعداد دگنی ہو چکی ہے، 24 اپریل کو 855 اور 24 مئی کو ڈبل فیگر ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ میں نمبرز آف کورونا مریض ڈبل ہوگئے، 204 مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، نیپا کے قریب سندھ ڈیزیز اسٹیٹیوٹ، لیاقت نیشنل اسپتال، ایس آئی یوٹی میں ایک بھی بیڈ خالی نہیں۔

ترجمان نے کہا ایک بار پھر حکومت کو وہ مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، نہیں چاہتے کرفیو لگایا جائے، چیزوں کو مکمل بند کر دیا جائے، آپ چاہتے ہیں کہ معمولات زندگی معمول پر ہوں تو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، اگر آپ چاہتے ہیں مزید سختی نہ ہو تو حکومتی گائیڈ لائن کو اپنانا ہوگا، آپ سب کو ایس او پی پر عمل، ماسک پہننا ہوگا، ویکسین لگوانا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز بتاتے ہیں کہ اگلے 14 روز بہت اہم ہیں، اگر اگلے 14 روز احتیاط کرلی تو دن بہتر ہو سکتے ہیں، کل اتوار کے روز سینکڑوں کی تعداد میں پارکس میں رش تھا، آج مجبوراً سندھ حکومت کو فیصلہ کرنا پڑا کہ پارکس بند ہونگے، ہر جگہ دفاتر میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 934256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش