0
Wednesday 26 May 2021 21:58

مقامی لوگوں پر ظلم کرنیوالے ڈاکوؤں کو برداشت نہیں کرینگے، عمران خان

مقامی لوگوں پر ظلم کرنیوالے ڈاکوؤں کو برداشت نہیں کرینگے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے لیہ میں صحت انصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اب تک یہ ہوتا رہا ہے کہ مرکزی شہروں لاہور، اسلام آباد میں زیادہ پیسہ خرچ کیا گیا جبکہ باقی دور دراز علاقوں میں خرچ نہیں کیا گیا، اس سے نقصان ہوا کہ شہروں میں آبادی میں بہت اضافہ ہوا اور مناسب انتظامات نہیں کیے گئے، جس کے نتیجے میں سیوریج سسٹم اور صفائی ستھرائی کے مسائل پیدا ہوئے، غریب علاقوں میں پانی کی صورتحال بہت خراب ہے، ضروری ہے کہ ترقی میں سب علاقوں کو شامل کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ حال ہی میں ڈی جی خان میں ڈاکوؤں نے غریب آدمی پر بڑا ظلم کیا ہے، آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی اور رینجرز کو آج ہی فون کروں گا کہ ان ڈاکوؤں کیخلاف سخت ایکشن لیں، وہاں پولیس چوکی بنائیں گے، اب ان ڈاکوؤں کو برداشت نہیں کریں گے، جو اتنے عرصے سے مقامی لوگوں پر ظلم کر رہے ہیں، جاتے ہی فوری طور پر رینجرز کو پولیس کی مدد کرنے کا حکم دوں گا۔
خبر کا کوڈ : 934667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش