0
Thursday 27 May 2021 21:55

عمران خان نے پاکستان کے فیصلے قرض دینے والے ملکوں کو سونپ دیئے، بلاول

عمران خان نے پاکستان کے فیصلے قرض دینے والے ملکوں کو سونپ دیئے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کشکول اٹھائے واشنگٹن، ریاض، دبئی اور بیجنگ گھومتے رہے اور ملکی وقار خاک میں ملادیا۔ ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان قرضوں پر ملکی معیشت چلاکر آئندہ نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں، سخت شرائط پر قرضے لے کر معیشت چلانے کا تجربہ مسائل پیدا کرے گا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اس سال عمران خان 10 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لے چکے ہیں، پاکستان کے فیصلے قرض دینے والے ملکوں کے ہاتھوں میں سونپ دیئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی وقار خاک میں ملا دیا، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی قرضے 116 ارب ڈالر ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 934866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش