0
Sunday 30 May 2021 05:39

ملتان پولیس نے بے بنیاد مقدمات کے بعد اشتہاریوں کی لسٹ بھی جاری کردی، 19 افراد کے نام شامل 

ملتان پولیس نے بے بنیاد مقدمات کے بعد اشتہاریوں کی لسٹ بھی جاری کردی، 19 افراد کے نام شامل 
اسلام ٹائمز۔ ضلعی پولیس ملتان نے یوم علی علیہ السلام، یوم القدس اور یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر بے بنیاد مقدمات کے بعد اشتہاریوں کی لسٹ بھی جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان کے تھانہ گلگشت سے جاری اس لسٹ میں 19 افراد کے نام شامل ہیں، جن کا تعلق گلگشت کالونی سے ہے، ذرائع کے مطابق ان افراد پر 2017ء میں کوئی مقدمہ درج کیا گیا تھا جسے بعدازاں سیل کر دیا گیا، لیکن اب پولیس کی جانب سے مقدمے میں شامل افراد کو اشتہاری قرار دیدیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طرح کی کئی ایف آئی آرز موجود ہیں، جنہیں سیل کر دیا جاتا ہے اور کسی خاص موقع پر منظر عام پر لاکر دبائو بڑھایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ملتان میں یوم علی علیہ السلام کے موقع پر 19 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا تھا جبکہ اس سے پہلے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر بھی 10 رپورٹس منظر عام پر آئی تھیں۔ تھانہ گلگشت کی جانب سے جاری اس لسٹ کے بعد شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 935297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش