0
Sunday 30 May 2021 21:39

فاروق ستار نے سندھ حکومت کو معاشی دہشت گرد قرار دے دیا

فاروق ستار نے سندھ حکومت کو معاشی دہشت گرد قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے حکومت سندھ کو معاشی دہشت گرد قرار دے دیا۔ کراچی تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے سندھ حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وڈیروں نے کراچی کو اپنی کالونی بنادیا ہے، میں دعویٰ سے کہتا ہوں کسی ایک اسسٹنٹ کمشنر، ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ایس ایس پی کا ڈومیسائل کراچی کا نہیں ہے۔ سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ شہر قائد کو 12 سال میں ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والی سندھ حکومت معاشی دہشت گرد ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور پولیس کا کام کورونا ضوابط پر عمل درآمد کروانا ہے، کاروبار بند کروانا نہیں ہے۔

فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کی آڑ میں اوقات کی بندش لگا کر کراچی کے کاروبار اور تجارت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ بجے سے پولیس اور انتظامیہ کے لوگ مارکیٹوں کے باہر سائرن بجانا شروع کردیتے ہیں۔ سینئر سیاستدان نے کہا کہ کراچی میں پولیس والے موت کے فرشتوں کی طرح ہمارا معاشی قتل کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پانچ بجے سے ہی کاروبار بند کروادیا جاتا ہے، صوبائی حکومت کراچی سے ووٹ نہ ملنے کا بدلہ لے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 935397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش