0
Monday 31 May 2021 00:48

بھارتی فورسز کے بہیمانہ تشدد سے پاکستانی نوجوان شہید

بھارتی فورسز کے بہیمانہ تشدد سے پاکستانی نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار جانے والے پاکستانی نوجوان کو تشدد کرکے شہید کردیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے، جہاں بھارتی فورسز آئے روز نہتے اور بےگناہ کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کر رہی ہے، وہیں انسانیت اور جمہوریت کا راگ الانپنے والے بھارت میں بھارتی انتہا پسندوں نے حکومتی سرپرستی میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ دوسری جانب ایل او سی پر بھی بھارتی فورسز کی ہٹ دھرمیاں اور سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اب ایک اور واقعہ آزاد کشمیر کے علاقے ظفر وال کے رہائشی نوجوان کے ساتھ پیش آیا، جو 18 مئی کو غلطی سے سرحد پار کرگیا تھا۔

ظفروال کے نواحی گاؤں کا رہائشی سید عاصم رضا 18 مئی سے اپنے گھر سے غائب تھا، اور اس کی والدہ نے اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ تھانہ ظفروال میں درج کروائی تھی، لیکن چند روز بعد ہی بھارتی میڈیا پر جاری ہونے والی تصویر میں عاصم زخمی حالت میں زیر علاج نظر آیا، اور بھارتی میڈیا سید عاصم کو دہشت گرد ثابت کرتا رہا ہے۔ عاصم کے اہلخانہ کو جب بھارتی میڈیا پر اپنے پیارے کی تصویر نظر آئی تو انہوں نے اعلیٰ حکام تک بات پہنچائی، تاہم اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی، کیوںکہ بھارتی فورسز کے تشدد کے باعث عاصم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جموں کے اسپتال میں انتقال کر گیا، اور گزشتہ روز بھارتی سکیورٹی فورسز نے شہید کی لاش پاکستانی رینجرز کے حوالے کردی۔
خبر کا کوڈ : 935419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش