0
Tuesday 8 Jun 2021 06:58

کینیڈا، ٹرک سوار نے ایک مسلمان خاندان کے 4 افراد کو روند ڈالا

کینیڈا، ٹرک سوار نے ایک  مسلمان خاندان کے 4 افراد کو روند ڈالا
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا میں ٹرک سوار نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔ حملہ آور مقامی کینیڈین شہری نکلا، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمان خاندان کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس بات کے شواہد ہیں کہ حملہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 936865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش