0
Wednesday 9 Jun 2021 14:33

ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل ہوگیا

ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہم نے ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا ہے۔ فواد چودھری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے کورونا کے خلاف جس طرح جنگ لڑی، اس کی معترف پوری دنیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس اعصاب شکن جنگ میں قوم کو ایک لمحہ بھی مایوس نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وزیراعظم کی پالیسی کو نافذ کیا، اس کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔ دوسری جانب این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ روزانہ 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جا رہی ہیں، دسمبر تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔ این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات کیے، اس کا مثبت نتیجہ آیا ہے، مگر خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ تمام پاکستانی بڑھ چڑھ کر ویکسی نیشن مہم میں حصہ لیں۔

 
خبر کا کوڈ : 937139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش