0
Wednesday 9 Jun 2021 21:07

آئندہ مذاکرات جارحیت، سرحدی محاصرے اور اندرونی معاملات میں مداخلت کے خاتمے پر ہونگے، یمن

آئندہ مذاکرات جارحیت، سرحدی محاصرے اور اندرونی معاملات میں مداخلت کے خاتمے پر ہونگے، یمن
اسلام ٹائمز۔ مہدی المشاط کی سربراہی میں منعقد ہونے والے یمنی سپریم سیاسی کونسل کے اجلاس کے آخر میں جاری ہونے والے بیان میں عمان اور اس کے وفد کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ یمنی سپریم سیاسی کونسل، یمنی عوام کے درد و الم، سخت ترین سرحدی محاصرے اور ہوائی اڈوں و بندرگاہوں پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی ہر سچی کوشش کا خیرمقدم کرتی ہے۔ یمنی اخبار الثورہ کے مطابق سپریم سیاسی کونسل نے یمنی خودمختاری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دی جانے والی تمام پیشکشوں کے مثبت جواب پر مبنی اپنے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے تاکید کی ہے کہ صنعاء ایئرپورٹ اور الحدیدہ بندرگاہ کا آپریشنل کیا جانا یمنی عوام کا ایک بنیادی حق ہے اور کسی فریق کا احسان نہیں۔

یمنی سپریم سیاسی کونسل نے تاکید کی کہ آئندہ مذاکرات صرف اور صرف ان 3 اصولوں کی بنیاد پر منعقد کئے جائیں گے؛ یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے اور یمن کے خلاف ہوائی، زمینی و سمندری جارحیت کا خاتمہ، ملک سے تمام غیر ملکی فورسز کا انخلاء اور یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا خاتمہ۔ یمنی سپریم انقلابی کونسل نے اپنے بیان میں جیزان میں حاصل ہونے والی یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی کامیابیوں کو سراہا اور تاکید کی کہ یمن اس وقت کامیابی کی دہلیز پر موجود ہے کیونکہ یمن نے کسی دوسری طاقت کی سرپرستی قبول نہ کرتے ہوئے اپنی قومی سالمیت و خودمختاری کی کامیابی کے ساتھ حفاظت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 937184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش