0
Sunday 7 Aug 2011 14:59

پشاور،نیٹو ٹرمینل میں دھماکے 9 ٹینکر تباہ، آگ پر قابو پالیا گیا

پشاور،نیٹو ٹرمینل میں دھماکے 9 ٹینکر تباہ، آگ پر قابو پالیا گیا
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور میں رنگ روڈ پر نیٹو ٹرمینل میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ واقعے میں 9 ٹینکر مکمل تباہ ہو گئے اور 8 کو جزوی نقصان پہنچا، رنگ روڈ پر نیٹو ٹرمینل میں آگ اس وقت لگی جب وہاں کھڑے ایک آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوا۔ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ آگ پر قابو پانے میں کئی گھنٹے لگے۔ اس دوران نو آئل ٹینکرز مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ آٹھ دیگر قریب کھڑے ٹینکروں کو بھی نقصان پہنچا۔
دیگر ذرائع کے مطابق پشاور رنگ روڈ پر واقع ٹرمینل میں دھماکے سے 10 کنٹینرز مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام افطاری کے بعد رنگ پشتخرہ چوک کے قریب واقع ناٹو ٹرمینل میں دھماکا ہوا، جس کے بعد ٹرمینل میں کھڑے کنٹینروں اور آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی، جس سے کروڑوں کانقصان ہوا ہے، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آخری اطلاعات تک فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم آگ زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمینل میں 50 ٹینکر اور کنٹینرز موجود تھے۔ علاوہ ازیں خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں سیکورٹی فورسز نے ناٹو کے ٹینکر میں نصب بم کو ناکارہ بنا کرٹینکر کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 89999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش