0
Sunday 13 Jun 2021 04:39

نیب نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو عدالت سے گرفتار کرلیا

نیب نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو عدالت سے گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے بیٹے و رکن سندھ اسمبلی فرخ شاہ کو عدالت سے گرفتار کرلیا۔ گزشتہ دنوں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فرخ شاہ نے سپریم کورٹ میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری کیلئے درخواست دی تھی جس پر سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ فرخ شاہ 3 روز میں احتساب عدالت سکھر میں گرفتاری دیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد فرخ شاہ نے تھرڈ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سکھر کی عدالت میں پیش ہوکر گرفتاری دی۔ اس موقع پر فرخ شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیش میں میرے مؤکل نے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کیا، نیب نے سپریم کورٹ میں اعتراف کیا کہ تفتیش مکمل ہوچکی، جب تفتیش مکمل ہوچکی ہے تو گرفتاری کی کیا ضرورت ہے؟ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ملزم نیب کو سرینڈر کرے لیکن ملزم نے نیب کی تفتیشی ٹیم کے بجائے عدالت میں سرینڈر کیا۔

ان کا مؤقف تھا کہ ملزم شروع سے تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کررہا۔ بعد ازاں سیشن کورٹ نے فرخ شاہ کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر نیب ٹیم نے فرخ شاہ کو عدالت سے گرفتار کرلیا۔ نیب نے عدالت سے ملزم کی 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا بھی کی۔ دوسری جانب نیب نے خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو گرفتاری کے بعد نیب دفتر منتقل کردیا۔ اس حوالے سے نیب کا کہنا تھا کہ فرخ شاہ کو جلد احتساب عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ سید فرخ احمد شاہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 24 سکھر 3 سے پی پی پی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 937790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش