0
Sunday 20 Jun 2021 01:07

ملک میں کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے

ملک میں کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 991 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 991 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.14 فیصد رہی۔ ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 947,218 ہوگئی ہے جن میں سے 889,787 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 27 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 940 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 938998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش