0
Monday 21 Jun 2021 23:53

 آج حمزہ شہباز شریف سیاسی یتیم بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، جاوید اختر انصاری 

 آج حمزہ شہباز شریف سیاسی یتیم بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، جاوید اختر انصاری 
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے تحریک انصاف کی یہ پہلی کامیاب حکومت ہے جس نے جنوبی پنجاب کی اہمیت کو نہ صرف تسلیم کیا ہے بلک پہلی بار جنوبی پنجاب کا الگ بجٹ پیش کیا ہے، افسوس اس بات کا ہے سابقہ حکمرانوں کے میٹرو منصوبہ نے ملتان میں میرے انتخابی حلقہ کو تباہ کر دیا ہے اور نصف سے زائد آبادی سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر اپنے خطاب میں کیا۔ حاجی جاوید اختر انصاری نے مزید کہا کہ یہ خوش آئند اقدام ہے کہ آج ہم پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں موجود ہیں جس کے لیے میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی اور پورے ایوان جبکہ کامیاب بجٹ پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملتان اور جنوبی پنجاب کو نظرانداز کیا میٹرو کے نیچے سیوریج لائنیں دبا دی گئی، جن کی صفائی نہ ہو سکی جس کی وجہ سے ملتان کا سیوریج کا نظام تباہ ہوچکا ہے، اب تحریک انصاف کی حکومت نئی سیوریج لائنیں بچھانے کا کام کر رہی ہے۔ حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ آج حمزہ شہباز شریف سیاسی یتیم بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، ماضی میں ان حکمرانوں نے ہمارے علاقوں کو نظرانداز کیا اور صرف لوٹ مار کی طرف توجہ دی، آج کا ملتان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور نشتر ٹو کا منصوبہ بھی جلد مکمل ہوگا جس سے صحت کی سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انشااللہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادتِ میں پورا ملک اور پنجاب مزید ترقی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 939335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش