0
Thursday 24 Jun 2021 23:21

گلگت بلتستان میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، مزید 39 نئے کیسز

گلگت بلتستان میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، مزید 39 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا نے ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ جمعرات کے روز جی بی میں 39 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال یہ اب تک کہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ جمعرات کے روز گلگت سے سب سے زیادہ 32 جبکہ سکردو 05، شگر اور گانچھے سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 165 ہو گئی ہے۔ گلگت میں 83، سکردو 27، دیامر اور گانچھے میں گیارہ گیارہ، استور میں 10، شگر 07، کھرمنگ میں 06 کرونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق کرونا سے آج 5 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کو مجموعی طور پر اب تک 222 سیاحوں اور محکمہ تعلیم کے 610 سمیت 5632 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق جی بی میں کورونا کیسز کی شرح 8.25 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ریکوری کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 95.33 جبکہ اموات کی شرح 1.88 ہے۔
خبر کا کوڈ : 939906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش