0
Friday 9 Jul 2021 22:39

ہری پور، مولوی عبدالرحمان سلفی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہری پور، مولوی عبدالرحمان سلفی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مقدس ہستیوں کی شان اقدس میں گستاخی کرنیوالے مولوی عبدالرحمان سلفی کیخلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ہری پور میں بھی احتجاج کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں عوام نے مطالبہ کیا کہ توہین آئمہؑ میں ملوث شخص کو نشان عبرت بنایا جائے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے کہ ہر مرتبہ محرم الحرام سے کچھ عرصہ قبل ایسی حرکتیں سامنے آتی ہیں؟ یہ حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ گستاخوں کو نشان عبرت بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں یادگار شہداء گرانے کا اقدام ناقابل برداشت ہے، ضلعی انتظامیہ ڈیرہ ہوش کے ناخن لے، پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 942435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش