0
Sunday 11 Jul 2021 11:34

امریکا کو اڈے نہ دینے کا عمران خان کا فیصلہ اٹل ہے، شیخ رشید

امریکا کو اڈے نہ دینے کا عمران خان کا فیصلہ اٹل ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امریکا کو اڈے نہ دینے کا عمران خان کا فیصلہ اٹل ہے، پاکستان افغانستان کے خلاف کسی کارروائی کے لیے کوئی بیس نہیں دے گا، پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، پاکستان کو دنیا کی کوئی پاور نظرانداز نہیں کرسکتی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کشمیر کی الیکشن مہم کیلئے پیر ودھائی پہنچ گئے، انہوں نے ایل اے 43 ویلی 4 میں پی ٹی آئی امیدوار جاوید بٹ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلاء کے بعد اس خطے کی سیاست بدلنے جا رہی ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن ہو، اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں، بھارت نے افغانستان میں پاکستان کے لیے دہشت گردی کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کرنا پاکستان ہی نہیں، خطے بھر کی ضرورت ہے، اس ملک میں 2 چیزیں قومی ہیں، ایک تحریکِ انصاف اور دوسری پاک فوج۔ قومی سلامتی پر بریفنگ ہوئی، ساری اپوزیشن اور دیگر جماعتیں فوج کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پوری قوم ملک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے، طورخم اور چمن کا بارڈر کھلا رہے گا، طورخم بارڈر پر ویکسینیٹڈ پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، افغانستان ایک خود مختار ملک ہے، کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ جولائی کو عمران خان اور ان کا انتخابی نشان حکومت بنانے جا رہا ہے، مریم نواز اور بلاول غیر پارلیمانی زبان استعمال کر رہے ہیں، الیکشن سے پہلے ہی وہ دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں، وقت ثابت کرے گا کہ عمران دنیا میں کشمیر کی آواز بنے گا، اب ملک کی نہیں ریجن کی بات ہو رہی ہے۔ شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ اپوزیشن والے کس منہ سے باتیں کرتے ہیں اور کشمیر کا کیس ٹی وی میں لڑ رہے ہیں، یہ وہ طالبان نہیں جو بندوق سے باتیں کر رہا تھا، موجودہ طالبان سے بات کرنا نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 942810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش