0
Monday 12 Jul 2021 00:56

پاراچنار میں سید آغا بادشاہ کے عرس کی تقریبات

پاراچنار میں سید آغا بادشاہ کے عرس کی تقریبات
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں سید آغا بادشاہ کا عرس منایا گیا، عرس کی تقریبات میں قبائلی علاقوں سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ معروف روحانی پیشوا سید آغا بادشاہ میاں کا عرس پاراچنار کے نواحی علاقے میر کلاں میں منایا گیا، اپنے خطاب میں سجادہ نشین سید محمود جان میاں نے کہا کہ صوفیاء کرام ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی تعلیمات تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم صوفیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائیں تو ہمارے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں، تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور بقا کیلئے دعائیں کی گئی اور مہمانوں اور عقیدت مندوں میں نیاز بھی تقسیم کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 942917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش