0
Saturday 17 Jul 2021 22:36

پیرامیڈکل ایسوسی ایشن کا گلگت میں فوری لاک ڈائون کا مطالبہ

پیرامیڈکل ایسوسی ایشن کا گلگت میں فوری لاک ڈائون کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گلگت نے فوری طور پر تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے لاک ڈاون کا مطالبہ کر دیا اور عوام سے سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کر دی۔ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کرنے کی صورت میں آٸندہ چند روز میں ہسپتال خود بخود بند ہو جانے کا خدشہ ہے کیونکہ زیادہ تر پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز خود مریضوں کا علاج کرتے کرتے کورونا کا شکار ہو چکے ہیں اور ہسپتالوں میں ٹیکنیکل سٹاف کی کمی کا سامنا ہے، لہذا حکومت اور محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے والنٹیر کام کرنے والے ٹیکنیکل سٹاف کو ہسپتالوں میں کام کرنے کے لیے بھرتی کرے۔ پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گلگت کے صدر شاہد حسین نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ محکمہ صحت فرنٹ پر کام کرنے والے پیرامیڈیکل سٹاف سے مل بیٹھ کر کورونا کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرے اور ڈاکٹرز کی ہسپتالوں میں حاضی کو یقینی بنائے اور والنٹیرز سٹاف کو فوری بھرتی کیا جائے تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کرنے کی صورت میں ہسپتالوں میں پیرامیڈیکل سٹاف بھی کورونا سے متاثر ہوتا رہے گا اور سٹاف کی کمی کی وجہ خود بخود ہسپتال بند ہو جانے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درجنوں پیرامیڈیکل سٹاف اس وقت کورونا سے متاثر ہو کر ہوم آٸسولیشن میں ہیں اور ان کو کورونا کے انجیکشن تک میسر نہیں اور نہ ہی ان کو رکھنے کے لیے ہسپتالوں میں جگہ ہے۔ ایسی حالت میں پیرامیڈیکل سٹاف مزید مریضوں کا علاج کیسے کرینگے۔ لہذا حکومت اس طرف بھی توجہ دے، عوام اور مریضوں کو کورونا وبا میں فرنٹ لاٸن پر کام کرنے والے پیرامیڈیکس کو رسک الاونس سے بھی محروم رکھنا ذیادتی ہے، لہذا حکومت اس طرف بھی بھی توجہ دے۔ وزیر اعلی، وزیر صحت، سیکریٹری صحت اور محکمہ صحت کےحکام پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ساتھ فوری اجلاس منعقد کرے تاکہ اس وباٸی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرسکے۔
خبر کا کوڈ : 943964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش