0
Thursday 25 Aug 2011 15:34

سپریم کورٹ کی پارکنگ احاطے سے انتہائی شکستہ تحریر کا دھمکی آمیز خط برآمد، عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی

سپریم کورٹ کی پارکنگ احاطے سے انتہائی شکستہ تحریر کا دھمکی آمیز خط برآمد، عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کی پارکنگ سے نامعلوم افراد کی جانب سے  انتہائی شکستہ تحریر کا دھمکی آمیز خط بر آمد ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مورخہ 25، 26 یا 27 اگست کے دن سپریم کورٹ کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔ دہشتگردوں کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود تھے اور ان کی گاڑی سپریم کورٹ کے پارکنگ ایریا میں کھڑی تھی۔ دھمکی آمیز خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں آج بم فٹ کر دیا گیا ہے جو پچیس، چھبیس یا ستائیس اگست کو پھٹے گا۔ خط میں دہشتگردوں کا کہنا تھا تھا کہ پولیس ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور پولیس نے ہی ان کی سپریم کورٹ میں داخل ہونے میں مدد کی۔ دہشتگردوں کا کہنا ہے اس کام کے لیے انھوں نے پچیس لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔ اس خط کے نتیجے میں بم ڈسپوزبل اسکواڈ نے عمارت میں اپنی کارروائی شروع کر دی۔ 

خبر کا کوڈ : 94442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش