0
Thursday 22 Jul 2021 11:37

آزاد کشمیر الیکشن، 43 ہزار 500 سکیورٹی اہلکار امن و امان یقینی بنائیں گے

آزاد کشمیر الیکشن، 43 ہزار 500 سکیورٹی اہلکار امن و امان یقینی بنائیں گے
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے آزادکشمیر پولیس و دیگر صوبوں سے سوِل آرمڈ فورسز اور فوج کے مجموعی طور پر تقریباً 43 ہزار 500 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق میڈیا بریفنگ میں آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹری شکیل قادر خان نے بتایا کہ آزادانہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کے لیے انتظامیہ الیکشن کمیشن آزاد کمشیر کی ہدایات کے مطابق امن و امان برقر رکھنے کے علاوہ ووٹرز اور امیدواروں کو پُرامن ماحول فراہم کرنے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات آئینی و قانونی ذمہ داری ہے اور حکومتی مشینری اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کی پابند ہے۔ چیف سیکریٹری نے بتایا کہ امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے آزاد کشمیر سے 5 ہزار 300 پولیس اہلکاروں، پنجاب پولیس سے 12 ہزار، خیبرپختونخوا سے 10 ہزار اور اسلام آباد پولیس سے ایک ہزار، فرنٹیئر کانسٹیبلری سے 400 جبکہ رینجرز کے 3 ہزار 200 اہکار طلب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان اہلکاروں کو پاک فوج کے 6 سے 7 ہزار جوانوں کی معاونت بھی حاصل ہو گی۔ چیف سیکریٹری نے بتایا کہ 5 ہزار 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 826 کو حساس جبکہ ایک 209 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 6 سیکیورٹی اہلکار، حساس پر 4 جبکہ نارمل پولنگ اسٹیشن پر 4 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے بتایا کہ تمام حکومتی محکموں مثلاً کمیونکیشن اینڈ ورکس اور بجلی کو انتخابات کے سلسلے میں متعلقہ انتظامات کے لیے الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ عید الاضحیٰ پر تمام سرکاری ملازمین کو صرف ایک روز کی چھٹی دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام پریزائیڈنگ افسران اور مجسٹریٹ کے علاوہ 250 افسران کو بھی مسجٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں تاکہ وہ موقع پر فیصلہ کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 944582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش