0
Friday 23 Jul 2021 12:07

آزاد کشمیر انتخابات میں آر اوز غائب نہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر

آزاد کشمیر انتخابات میں آر اوز غائب نہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ریٹرننگ افسران غائب نہیں ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ریٹائرڈ) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ریٹرننگ افسر غائب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت آر اوز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشنز پر نتیجے کا اعلان کرکے تصدیق شدہ کاپیاں پولنگ ایجنٹس کو فراہم کریں اور ساتھ ہی نتیجہ واٹس ایپ پر بھیجیں۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہل کار بیلٹ باکس اور آر او کو اپنی حفاظت میں واپس پہنچانے کے ذمہ دار ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 944690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش