0
Friday 23 Jul 2021 22:18

سازش کے تحت اندرونی خلفشار میں مبتلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

سازش کے تحت اندرونی خلفشار میں مبتلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں سازش کے تحت اندرونی خلفشار میں مبتلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ کچھ عناصر کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر آپس کے اختلافات میں لگا دیں، خاص طور پر فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکا کر فساد ایجاد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملکی اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر حکومت اور عوام دونوں کو پہلے سے زیادہ ہوشیار اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

العارف اکیڈمی کے زیر اہتمام تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ ہمارے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور یہ اصول طے کرنا ہوگا کہ ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے کے بجائے رواداری اور درگزر کے ماحول کو فروغ دیا جائے اور ایک دوسرے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، ہمیں دشمن کی سازش کو سمجھنا ہوگا، ہمارا دشمن ہر میدان میں ناکام ہونے کے بعد اب کچھ ضمیر فروشوں کے ذریعے ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے اور ہمیں ہر حال میں اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 944759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش