0
Wednesday 28 Jul 2021 12:26

سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دیدی گئی

سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق نئے تعلیمی سیشن 2021ء سے ہوگا۔ پہلی سے پانچویں جماعت تک بچوں سے قرآن مجید کی تلاوت کروائی جائے گی۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو ترجمہ کیساتھ قرآنی آیات پڑھائی جائیں گی۔ اساتذہ ہفتہ میں 3 روز پرائمری سکول کے بچوں کو ناظرہ قرآن پڑھائیں گے۔ نہم سے بارہویں جماعت کے بچوں کے ہفتہ میں 4 پریڈ ہوا کریں گے۔

ناظرہ قرآن کے ضروری مضامین کے علاوہ پچاس نمبر ہونگے۔ نہم سے بارہویں جماعت کے بچوں کو بھی ناظرہ قرآن ترجمہ کیساتھ پڑھایا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری و پرائیویٹ سکولز دونوں پر ہوگا۔ احکامات نہ ماننے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کالجز میں قرآن کی تعلیم لازم قرار دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 945545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش