0
Thursday 29 Jul 2021 19:57

فلسطینی "راکٹ انتفاضے" کے باعث اسرائیلی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، صیہونی اعتراف

فلسطینی "راکٹ انتفاضے" کے باعث اسرائیلی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، صیہونی اعتراف
اسلام ٹائمز۔ عبری زبان کے صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ 12 روز جاری رہنے والے فلسطینی سیف القدس مزاحمتی آپریشن کے باعث (غیر قانونی) یہودی بستی عسقلان کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے گذشتہ روز ہی صیہونی میڈیا کو 12 روزہ فلسطینی سیف القدس مزاحمتی آپریشن کے بارے میڈیا کوریج کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد ہی صیہونی میڈیا نے اعتراف کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ فلسطینی راکٹ باری کے نتیجے میں نہ صرف اسرائیل کے شمال میں واقع شہروں کا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے بلکہ غاصب صیہونی رژیم کو شدید مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔

عبری زبان کے صیہونی چینل کان نے اس حوالے سے صیہونی رژیم کو پہنچنے والے مالی نقصان کی تفصیلات کی جانب اشارہ کئے بغیر اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کے ساتھ جنگ کے دوران غزہ سے داغے جانے والے راکٹوں کے باعث شہر عسقلان کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ان راکٹوں سے ہونے والے دھماکوں کے باعث بہت سے غاصب صیہونی آبادکاروں کے درمیان سانس، گلے اور جلد کی بیماریاں بھی پھوٹ پڑی ہیں۔ دوسری جانب عرب ای مجلے فلسطین الآن نے بھی عبری ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطینی راکٹ باری کے دوران عسقلان میں موجود ایندھن کا ایک بہت بڑا ذخیرہ بھی جل کر تباہ ہو گیا تھا جبکہ صرف اس ایک حادثے میں ہی غاصب صیہونی رژیم کی کمزور معیشت کو کم از کم کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ : 945644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش