0
Friday 30 Jul 2021 00:18

پاراچنار میں یونسیف کے تعاون سے داخلہ مہم کے حوالے سے تقریب

پاراچنار میں یونسیف کے تعاون سے داخلہ مہم کے حوالے سے تقریب
اسلام ٹائمز۔ سکول سیفٹی سل ڈائریکٹ آف ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبر پختون خواہ کے قبائلی اضلاع میں معیاری تعلیم تک رسائی کے پراجیکٹ کی مالی اور تکنیکی تعاون سے صوبے کے دس اضلاع میں داخلہ مہم 2021 چلارہا ہے، جس کا مقصد مل جل کر تعلیم عام کرنا اور سرکاری اداروں کی مضبوطی میں اپنا کردار اور تعاون ادا کرنا ہے۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پاراچنار نمبر 1 میں یونسیف کے تعاون سے داخلہ مہم 2021 کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عباس خان، سکول سیفٹی سل کے کوآرڈینیٹر ادریس جہاں، سکول سیفٹی سل کے فوکل پرسن عابد حسین، پی ٹی سی کے ممبرز ،مدر گروپ اور قبائلی اضلاع میں معیاری تعلیم تک رسائی پراجیکٹ کے چالیس سکولوں کے سکول ہیڈ اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عباس خان نے دس بچیوں کو بذات خود داخل کرایا اور داخلہ مہم 2021 کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عباس خان اور سکول سیفٹی سل کے کوآرڈینیٹر ادریس جہاں نے کہا کہ ضلع کرم میں تعلیم نسواں پر توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں جو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہ کافی ہیں، ان سہولیات کے مقابلے میں پسماندہ اور قبائلی علاقوں میں بچیوں کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے۔ ان بچے بچیوں کو سکول لائیں اور انہیں کار آمد شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے، اس میں غیر تعلیم یافتہ بچے نہیں چل سکتے، تعلیم کا مقصد دور جدید کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 945834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش