0
Sunday 1 Aug 2021 16:17

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کشمیر میں وزیراعظم، اسپیکر کے عہدوں پر مشترکہ امیدوار پر متفق

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کشمیر میں وزیراعظم، اسپیکر کے عہدوں پر مشترکہ امیدوار پر متفق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی  نے آزاد کشمیر میں مشترکہ وزیراعظم اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر لانے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں پارلیمانی تعاون کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان رابطہ ہوا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے باہمی تعاون کریں گی، اور اس تعاون کی بدولت دونوں اپوزیشن جماعتوں کو خواتین کی نشستوں پر ایک ایک سیٹ حاصل ہو جائے گی۔ اپوزیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیر اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے بھی مشترکہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے، جبکہ لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشسست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئے گی۔ اس حوالے سے آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات میں باہمی تعاون کا فیصلہ ہوا ہے، دونوں جماعتیں، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت چلیں گی۔
خبر کا کوڈ : 946253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش