0
Wednesday 11 Aug 2021 01:15

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں 200 سے زائد اہم شخصیات گرفتار

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں 200 سے زائد اہم شخصیات گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے کرپشن کیخلاف مہم میں 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ماتحت چلنے والی انسداد رشوت ستانی مہم کے تحت درجنوں وزارتوں کے 207 ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے قومی اینٹی کرپشن کمیشن جسے ’نزاہا‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے گزشتہ روز ان گرفتاریوں کا اعلان کیا تھا تاہم گرفتار کیے گئے افراد کے نام اور انہیں کب حراست میں لیا گیا، کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے آخری مرحلے میں 406 افراد سے تفتیش کی گئی تھی، جس کے بعد 207 سعودی شہریوں کو کرپشن، دھوکہ دہی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان جن کا تعلق قومی گارڈز، دفاع، داخلہ، صحت اور انصاف کی وزارتوں  اور دیگر محکموں سے ہے، کو استغاثہ (وکیلِ صفائی) کو ریفر کیا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 947883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش