0
Monday 16 Aug 2021 21:56

افغانستان کے حالات تبدیل ہورہے ہیں، 9 محرم کو قومی پالیسی کا اظہار کریں گے، علامہ شہنشاہ نقوی

افغانستان کے حالات تبدیل ہورہے ہیں، 9 محرم کو قومی پالیسی کا اظہار کریں گے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام  کراچی کے نشتر پارک میں عشرہ محرم کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ یہ بہت مشکل ایام ہیں، آج کل ہمارے پڑوس افغانستان میں سیاسی حالات تبدیل ہورہے ہیں، ان حالات کے پیش نظر تفصیل سے مشاورت اور رابطوں میں ہوں، 9 محرم کی نشتر پارک کی مجلس عزا میں میں قومی پالیسی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف کابل میں اترنے والے پرچموں کو نہ دیکھیں بلکہ غزنی کی شاہراہوں پر ہونے والے ماتم اور عزاداری کو بھی دیکھیں، صرف ایک کلپ کو نہ چلائیں پورے افغانستان کے حالات کو نظر میں رکھیں، 12 صوبوں میں سے 4 صوبے شیعہ اکثریت پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ اکثریتی علاقوں میں بھرپور عزاداری کرنے کی اجازت بھی وہی دے رہے ہیں جنہوں نے کابل کے چوک سے یاحسینؑ کے پرچم اتار کے لا الہ الا اللہ کے پرچم لگائے ہیں، میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ احتیاط کیجئے اور فی الحال کوئی بھی رائے دینے سے گریز کیجئے۔
خبر کا کوڈ : 948941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش