0
Monday 16 Aug 2021 22:23

عراق، دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کا ایک اور قافلہ بم حملے کا شکار

عراق، دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کا ایک اور قافلہ بم حملے کا شکار
اسلام ٹائمز۔ عراق میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوج کا ایک اور قافلہ بم حملے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کا یہ لاجسٹک قافلہ دارالحکومت بغداد میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرایا جبکہ مزاحمتی محاذ کے قریبی چینل کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے اس قافلے کو بغداد کے جنوبی علاقے میں نشانہ بنایا گیا جس سے قافلے میں شامل متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عراقی مزاحمتی محاذ کی جانب سے گذشتہ روز ہی اعلان کیا گیا تھا کہ ملک میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوج کو مزید کوئی لاجسٹک سپورٹ پہنچنے نہیں دی جائے گی تاہم تاحال کسی مزاحمتی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 948944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش