0
Thursday 19 Aug 2021 21:54

امریکہ و نیٹو افغانستان پر قبضے کے اپنے اہداف تک نہیں پہنچ پائے، جواد ظریف

امریکہ و نیٹو افغانستان پر قبضے کے اپنے اہداف تک نہیں پہنچ پائے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے تازہ پیغام میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ و نیٹو اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں محمد جواد ظریف نے لکھا کہ جمہوریت و دہشتگردی کے خلاف جنگ پر مبنی اپنے تمام نعروں کے باوجود افغانستان میں رونما ہونے والے واقعات اور اس حوالے سے امریکہ و نیٹو کی جانب سے اختیار کردہ موقف سے ثابت ہوتا ہے کہ افغانستان اور دوسرے علاقوں پر قبضے سے ان کا مقصد صرف اور صرف اپنا ذاتی مفاد حاصل کرنا تھا تاہم وہ بھی انہیں نصیب نہیں ہوا۔ انہوں نے لکھا کہ اب اس صورتحال کی تلافی کی ذمہ داری بھی واضح طور پر امریکہ و نیٹو کی گردن پر ہی عائد ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 949316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش