0
Sunday 22 Aug 2021 18:07

افغان محاذ پر امریکہ کو شکست نہیں کامیابی ہوئی ہے، علامہ جواد نقوی

افغان محاذ پر امریکہ کو شکست نہیں کامیابی ہوئی ہے، علامہ جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امریکہ کو شکست نہیں ہوئی، طریقہ کار تبدیل ہوا ہے، میڈیا جو دکھا رہا ہے، وہ حقیقت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے نائین الیون کو کابل فتح کرنا تھا، مگر یہ پہلے ہو گیا، نیٹو فورسز ریت کی دیوار ثابت ہوئیں، افغان فورسز بھی طالبان کے سامنے نہ ٹھہر سکیں اور کابل فتح ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان محاذ پر امریکہ کو شکست نہیں کامیابی ہوئی ہے، امریکہ نے افغانستان میں 20 سال تجربات کئے ہیں، جوبائیڈن نے بھی کہا ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے، بن لادن کو ڈھونڈنے آئے تھے وہ مل گیا، جبکہ بن لادن خود امریکہ کی چھوڑی ہوئی مرغی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانیوں کو آزمایا ہے اور افغانستان کو افغانیوں کے ذریعے ہی تسخیر کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے روس اور چین کیخلاف اسی محاذ سے لڑنا ہے، اس لئے اس نے یہاں پالیسی تبدیل کی ہے۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ یہ جو طالبان کی نئی نسل سامنے آئی ہے، یہ نئے ہدف کیلئے پروان چڑھائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب آگے طالبان نے حکومت بنانی ہے اور یہ دشوار ترین مرحلہ ہے، طالبان نے اپنا اقتدار بنا لیا ہے اور دوسرا کام دنیا سے اقتدار منوانا ہے، کیونکہ بیرونی مدد کے بغیر حکومت چلانا مشکل اور ناممکن ہے اس لیے دنیا سے منوانے کیلئے طالبان نے اپنا نیا چہرہ پیش کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 949772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش