0
Sunday 29 Aug 2021 11:28

بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے منفی حرکتیں کر رہا ہے، شاہ محمود

بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے منفی حرکتیں کر رہا ہے، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو اس سے سب متاثر ہوں گے، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے مثبت پیغام آ رہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، اگر افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہو گا، ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرنا چاہیے نہ کہ اسے دہرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے منفی حرکتیں کر رہا ہے، بھارت نے مختلف گروہوں کو دہشت گردی کے لیےجوڑا، بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 950982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش