0
Wednesday 1 Sep 2021 18:46

امریکی قونصل جنرل کا پنجاب اسمبلی کا دورہ، سپیکر سے ملاقات

امریکی قونصل جنرل کا پنجاب اسمبلی کا دورہ، سپیکر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے امریکی قونصلیٹ جنرل ولیم کے میکانیولے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ امریکی قونصل جنرل نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا دورہ بھی کیا۔ امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ امریکی قونصلیٹ جنرل کو پنجاب اسمبلی کے دورے کے موقعہ پر پارلیمانی کارروائی اور مفاد عامہ سے متعلق قانون سازی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں اور عملی کوششوں میں عالمی برادری کا شراکت دار ہے۔

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا معاملہ ہو یا دیگر قیام امن کی کوششیں، پاکستان کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے۔ امریکی قونصل جنرل نے پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کے فعال ہونے پر سپیکر کو مبارکباد دی۔ ولیم کے میکانیولے کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دنیا میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کا کردار ہمیشہ قابل تعریف رہا ہے۔ اس موقع پر امریکی قونصلیٹ کی پولیٹیکل آفیسر خدیجہ کورے اور سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 951540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش