0
Saturday 11 Sep 2021 15:44

کراچی گرین لائن منصوبہ مکمل ہوچکا، بسیں اکتوبر میں چلے گی، اسد عمر

کراچی گرین لائن منصوبہ مکمل ہوچکا، بسیں اکتوبر میں چلے گی، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی والوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ اکتوبر کے آخر تک 40 بسوں سے گرین لائن کھول دی جائے گی۔ کراچی میں وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ پلاننگ اسد عمر نے بتایا کہ ایک سال پہلے وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی کے لئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا تھا، کراچی کے لئے گرین لائن منصوبہ مکمل ہوچکا ہے، اگلے 1 ماہ میں بقیہ کام مکمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گرین لائن پروجیکٹ کے لئے 40 بسیں اگلے ہفتے تک کراچی کی بندرگاہ پہنچ جائیں گی، اس منصوبے کے لئے ڈرائیو بھرتی کئے جائیں گے جبکہ اکتوبر کے آخر تک 40 بسوں سے گرین لائن کھول دی جائے گی۔

اسد عمر نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے کراچی میں 5 منصوبے جاری ہیں، شہر میں 60 کلومیٹر کی سڑکیں بنائی جائیں گی، محمود آباد میں تجاوزات ہٹانے کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ میرے دل کے قریب ہے، جس کے لئے 29 کلومیٹر کا راستہ زمین سے اوپر بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرِاعظم عمران خان 30 ستمبر سے پہلے سرکلر ریلوے کے انفرا اسٹرکچر والے حصے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وفاقی وزیرِ پلاننگ اسد عمر نے یہ بھی بتایا کہ سرکلر ٹرین چلانے کے لئے نجی کمپنیز کو دعوت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 953310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش