0
Saturday 11 Sep 2021 19:08

امید کرتا ہوں وزیرِاعظم عمران خان ہماری مدد کریں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

امید کرتا ہوں وزیرِاعظم عمران خان ہماری مدد کریں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ وزیرِاعظم عمران خان ہماری مدد کریں گے۔ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو کے ایم سی کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ خدارا کے ایم سی کے معاملات میں روڑے نہ اٹکائیں، اسد عمر اور علی زیدی نے کے الیکٹرک کے بل کے ساتھ کے ایم سی کے ٹیکس کی وصولی کی مخالفت کی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کے ایم سی نیک نیتی سے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہی ہے، میرے شہر میں صرف برائی نہیں اچھائی بھی ہے۔ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ سابق میئر کراچی وسیم اختر کے پاس ٹیکس لگانے کا اختیار تھا، مگر نیت نہیں تھی۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے بل میں کے ایم سی کے ٹیکس کی کلیکشن سے وفاق نے صاف انکار کر دیا ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے اصرار کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے پر وفاقی اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش