0
Monday 13 Sep 2021 23:49

کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، سعید غنی

کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم کے منہ پر طمانچہ مارا ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے ووٹ کم اور ہمارے زیادہ ہیں، کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم کو مسترد کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کنٹونمنٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے لوگوں کو جتوایا۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے 6 کنٹونمنٹ میں پہلے نمبر پر پیپلز پارٹی ہے، ہر آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ووٹ کم اور ہمارے زیادہ ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایم این اے کو جو فنڈز دے رہے ہیں اس پر وزیراعلیٰ نے کوئی مخالفت نہیں کی صرف طریقہ کار سے اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایک اور واردات ڈال رہی ہے، میڈیا کو مکمل طور پر اپنے قابو میں کرنے کے لئے کام کیا جارہا ہے، صحافیوں کو اغوا، نوکریوں سے نکالا اور دباؤ ڈالا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 953669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش