0
Friday 17 Sep 2021 18:51

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش
اسلام ٹائمز۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی تحریکیں شروع ہوگئی ہیں۔ جام کمال کے استعفیٰ کی افواہیں معروف فیسبک پیجز پر شائع ہوئی تو وزیراعلیٰ نے فوراً ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بات واضح کر دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں اپنے استعفے سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش استعفیٰ کی خبریں جھوٹی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، انہوں نے نہ استعفیٰ دیا ہے اور نہ استعفیٰ دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا یورز سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خبر کو آگے پہنچانے سے پہلے اس کی تصدیق کرنا اہم ہے۔
خبر کا کوڈ : 954344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش