0
Sunday 19 Sep 2021 23:37

ملتان، امن رکشہ یونین کے زیراہتمام پٹرول، گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

ملتان، امن رکشہ یونین کے زیراہتمام پٹرول، گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 
اسلام ٹائمز۔ امن پنجاب رکشہ یونین کے قائد مرکزی صدر محمد سعید کی کال پر امن پنجاب رکشہ یونین ملتان کے زیراہتمام پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافے کے خلاف سمیجہ آباد کے علاقہ البرکہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور پٹرول، گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ کئے جانے پر ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت امن پنجاب رکشہ یونین ملتان کے چیئرمین صوفی محمد صدیق، جنرل سیکریٹری امیر خان نیازی، سمیجہ آباد یونین کے صدر رانا اشرف، جنرل سیکریٹری رانا محمد اختر نے کی۔ اس موقع پر امن پنجاب رکشہ یونین کے قائد مرکزی صدر محمد سعید کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

صوفی محمد صدیق اور امیر خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غریب عوام اور رکشہ ڈرائیوروں پر گیس، پٹرول اور بجلی بم برسا کر جنگ کا آغاز کردیا ہے، لیکن غریب رکشہ ڈرائیورز آج بھی حکومت کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اگر غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر ان سے جینے کا حق چھینا گیا تو پھر کچھ نہیں بچے گا۔ اسی لئے حکومت پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لے۔ آٹا، گھی، چینی کی قیمتوں میں سو فیصد کمی کی جائے، اگر حکومت نے غریب رکشہ ڈرائیوروں کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو پاکستان بھر کے غریب رکشہ ڈرائیور اپنے بیوی بچوں سمیت سڑکوں پر ہوں گے اور ملک بھر کے ہر چوک پر چارپائیاں ہی چارپائیاں نظر آئیں گی۔ 

 
خبر کا کوڈ : 954684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش