0
Wednesday 22 Sep 2021 23:01

جلال آباد چیک پوسٹ پہ حملہ، طالبان سمیت 5 افراد جاں بحق

جلال آباد چیک پوسٹ پہ حملہ، طالبان سمیت 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔  افغانستان میں جلال آباد چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ جلال آباد چیک پوسٹ پر ایک رکشہ آکر رکا جس میں مسلح افراد موجود تھے، رکشہ سواروں نے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 2 چیک پوسٹ کی حفاظت پر مامور طالبان اہلکار تھے۔ 4 افراد زخمی ہیں جنھیں اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

دوسری جانب جلال آباد میں ہی ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو طالبان زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاحال جلال آباد چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم چند روز قبل جلال آباد میں ہی گشت پر مامور گاڑی پر حملے میں 2 طالبان کے قتل کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔ داعش خراسان نے ہی ننگرہار میں بھی ایک گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں ایک بچہ جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ اسی طرح 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر داعش خراسان کے ہی خود کش بمبار کے حملے میں 10 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد کی ہلاک ہوگئے تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 955248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش