0
Thursday 23 Sep 2021 22:15

وزیر خزانہ شوکت ترین ڈالر کی قیمت پر بڑے صاحب کی زبان بول رہے ہیں، جسٹس وجیہہ الدین

وزیر خزانہ شوکت ترین ڈالر کی قیمت پر بڑے صاحب کی زبان بول رہے ہیں، جسٹس وجیہہ الدین
اسلام ٹائمز۔ عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین ڈالر کی قیمت پر بڑے صاحب کی زبان بول رہے ہیں، شوکت ترین کے مطابق روپیہ اور ڈالر کی قیمت حقیقت کے قریب تر ہے، یہی کبھی بڑے صاحب کا منتر تھا، پیٹرول کی درآمد زرمبادلہ کا بڑا حصہ ہضم کر جاتی ہے، مگر استعمال میں مناسبت لانے کیلئے موٹر گاڑیوں کی بے تحاشہ رسد پر کوئی تردد نہیں، زرعی اور دیگر اشیاء کی مناسب پیداوار سے ہی قیمتوں میں استحکام لایا جاسکتا ہے، اس طرف کسی قسم کی بھی محرکات مہیا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین تین ماہ کے مسلسل بین الاقوامی مالی خسارے کے بعد ایکشن میں آگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام لوگ اتحاد جو عرصہ دراز سے متنبہ کر رہا ہے کہ درآمدات کے بل کی بلا تاخیر چھانٹی ہونی چاہیئے، جب پانی سر سے تجاوز کرگیا، تب ان کی سمجھ میں آیا، اب اشیائے تعیش پر درآمدی محصول بڑھانے کا عندیہ دیا گیا ہے، پچھلے ادوار میں اس طرح کی ڈیوٹیز بڑھانے سے پہلے حکمران کم قیمت پر اسکریپ وغیرہ خود درآمد کرکے ناجائز منافع کما لیا کرتے تھے، اس مرتبہ اضافی محصول لگانے سے پہلے اسی نوعیت کی دعوت عام دے دی گئی ہے، عام آدمی بھی جانتا ہے کہ ایسے بیان صرف ڈیوٹی بڑھانے کے بعد دیئے جاتے ہیں تاکہ معلومات کا غلط استعمال نہ ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 955406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش