0
Tuesday 28 Sep 2021 20:57

لاہور، چہلم امام حسینؑ و عرس داتا دربار، 10 ہزار اہلکار و افسران سکیورٹی پر تعینات رہے

لاہور، چہلم امام حسینؑ و عرس داتا دربار، 10 ہزار اہلکار و افسران سکیورٹی پر تعینات رہے
اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسین علیہ السلام اور عرس داتا گنج بخشؒ پر فول پروف سکیورٹی اتنظامات کئے گئے تھے۔ لاہور پولیس کے 10 ہزار جوان اور افسران فیلڈ میں رہے۔ پولیس کو رینجرز کی معاونت بھی حاصل رہی۔ سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز نے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی۔ لاہور پولیس نے عرس داتا گنج بخش اور شہدائے کربلا کے چہلم پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے۔ 10 ہزار اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ رینجرز نے بھی معاونت کی۔ سی سی پی او کے مطابق چیکنگ کیلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹکٹرز اور الیکٹرک بیرئیرز کا استعمال یقینی بنایا گیا جبکہ سیف سٹیز اتھارٹی سے بھی مدد لی گئی۔ چہلم کے مرکزی جلوس کے روٹ پر بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے تھے۔ ڈولفنز اور پولیس رسپانس ٹیمیں مسلسل گشت کرتی رہیں۔ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں سے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ بھی کی گئی۔ عرس پر آنیوالے زائرین اور جلوس میں شریک ہونیوالے عزاداروں کیلئے الگ راستے رکھے گئے تھے۔ شہریوں نے بھی سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جبکہ پولیس کو رضا کاروں کی معاونت بھی حاصل رہی۔ 
خبر کا کوڈ : 956197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش