0
Saturday 2 Oct 2021 18:42

لاہور میں جرائم پر قابو پانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

لاہور میں جرائم پر قابو پانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پر قابو پانے کیلئے شہر میں مزید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر میں مزید کیمروں کی تنصیب کیلئے لاہور پولیس کرائم ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کرے گی، جہاں مزید 490 کیمرے نصب کئے جائیں گے، جس کے بعد لاہور میں نصب کیمروں کی تعداد آٹھ ہزار سے زائد ہو جائے گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے اس منصوبے کیلئے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو 10 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جبکہ یہ منصوبہ 49 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ کیمروں کی تنصیب کیلئے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے دو مختلف کمپنیوں سے معاہدہ طے کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 956880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش