0
Saturday 9 Oct 2021 09:23

پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف مذاکرات جاری رہیں گے، امریکا

پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف مذاکرات جاری رہیں گے، امریکا
اسلام ٹائمز۔ ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بے شک ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی بات چیت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا اور پاکستان کے سکیورٹی تعاون اور ہمارے فوجی رہنماؤں کے درمیان گہرے ذاتی تعلقات کی طویل تاریخ ہے، یہ دونوں ہماری انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لازمی جزو ہیں۔ وینڈی آر شرمن نے انسداد دہشت گردی تعاون کے حوالے سے اسلام آباد سے واشنگٹن کی توقعات کی وضاحت نہیں کی، لیکن اس امر پر زور دیا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہے گا کہ پاکستان، افغانستان یا خطے یا دنیا کے کسی بھی ملک میں دہشت گردی نہیں ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان میں دو روزہ قیام کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔ انہیں وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملنے کی توقع تھی لیکن ملاقات ممکن نہیں ہوسکی۔ سینیئر امریکی عہدیدار جو بھارت کے دورے کے بعد یہاں پہنچی تھیں، ممبئی میں پاکستان کے بارے میں منفی ریمارکس کی وجہ سے ان کا معمولی نوعیت کا استقبال کیا گیا۔ انہوں نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ اب واشنگٹن، پاکستان کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کی صورت نہیں دیکھتا اور وہ افغانستان پر بات چیت کے مخصوص اور تنگ مقصد کے ساتھ پاکستان جا رہی ہیں۔

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن کی دفتر خارجہ آمد پر ڈائریکٹر جنرل (امریکا) فواد شیر نے استقبال کیا۔ بعدازاں وینڈی آر شرمن نے صحافیوں کے ساتھ اپنی گفتگو میں "وسیع پیمانے پر مشتمل مسائل پر پاکستان کے ساتھ کئی دہائیوں پرانے تعلقات" پر زور دیتے ہوئے بھارت میں دیئے گئے اپنے بیان سے مکر گئیں۔ اس نے اسلام آباد میں اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ انہوں نے جیو اکنامکس، صاف توانائی، سی او پی 26، کووڈ 19 کے خلاف تعاون پر بھی بات کی۔
خبر کا کوڈ : 957844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش