0
Saturday 9 Oct 2021 20:31

کسانوں کو انصاف دلانا ہمارا فرض ہے، راہل گاندھی

کسانوں کو انصاف دلانا ہمارا فرض ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مرکز اور اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو کسان مخالف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کسانوں کے خلاف ہے لیکن کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں انصاف دلا کر رہے گی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آج کھانا کھاتے وقت ان کسانوں کے بارے میں سوچیے جو ملک کا پیٹ بھرنے کے لئے اپنا خون پسینہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو انصاف دلانا ہمارا فرض ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ متاثرہ کسان خاندانوں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ انہیں انصاف ملنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مجرم بھاجپا وزیر کی برخاستگی اور قاتلوں کی گرفتاری کے بغیر کسانوں کو انصاف ملنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ملزم کو حاضر ہونے کی دعوت دے کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مجرموں کو تحفظ نہیں بلکہ انہیں سزا دے۔
خبر کا کوڈ : 957948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش