0
Wednesday 13 Oct 2021 14:10

احترام ربیع الاول، پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے اور فلمیں لگانے پر پابندی عائد

احترام ربیع الاول، پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے اور فلمیں لگانے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے شانِ رحمت اللعالمین منانے کا سلسلہ جاری ہے، 12 ربیع الاول تک پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے اور فلمیں لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے یکم تا 12 ربیع الاول شان رحمت اللعالمین منانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی گانے، فلمیں اور فحش مواد لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
 
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12 ربیع الاول تک شان رحمت اللعالمین منایا جا رہا ہے، لہذا پبلک ٹرانسپورٹ میں فلمیں، گانے اور فحش مواد لگانے پر پابندی عائد ہو گی، فلموں، گانوں اور فحش مواد کی جگہ پبلک ٹرانسپورٹ میں قرآن پاک کی تلاوت، حمد اور نعتیں لگائی جائیں۔ سیکرٹری پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے سربراہوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 958505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش